اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے صف اول کے سائنسدان ڈاکٹر عطاءالرحمن کو چین کے صدر کی جانب سے 7 جنوری کو سائنس و ٹیکنالوجی تعاون ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سائنس و ٹیکنالوجی ایوارڈ ڈاکٹر عطاءالرحمن کو کیمسٹری کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا جائے گا۔ قبل ازیں یہ بین الاقوامی ایوارڈ دنیا کے …
پاکستان کے صف اول کے سائنسدان ڈاکٹر عطاءالرحمن کو چین کے صدر کی جانب سے 7 جنوری کو سائنس و ٹیکنالوجی تعاون ایوارڈ سے نوازا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے صف اول کے سائنسدان ڈاکٹر عطاءالرحمن کو چین کے صدر کی جانب سے 7 جنوری کو سائنس و ٹیکنالوجی تعاون ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سائنس و ٹیکنالوجی ایوارڈ ڈاکٹر عطاءالرحمن کو کیمسٹری کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا جائے گا۔ قبل ازیں یہ بین الاقوامی ایوارڈ دنیا کے صف اول کے متعدد سائنسدانوںکو دیا جاچکا ہے جن میں ڈاکٹر کارلو، روبیہ اور ڈاکٹر زوریس الفیروف شامل ہیں۔ ڈاکٹر عطاءالرحمن پاکستان کے سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والے اور بہترین سائنسدان ہیں۔ ڈاکٹر عطاءالرحمن 4 سول ایوارڈز بھی حاصل کر چکے ہیں جن میں تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور سب سے بڑا قومی ایوارڈ نشان امتیاز ہیں۔ ڈاکٹر عطاءالرحمن کے یورپ اور امریکا میں1250 سے زائد بین الاقوامی مطبوعات جن میں 341 کتب بھی شامل ہیں شائع ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر عطاءالرحمن کی بین الاقوامی شہرت کے اعتراف میں چین اور ملائیشیا اپنے بڑے تحقیقاتی مراکز کے نام منصوب کر چکے ہیں۔








