پاکستان کے طیب اسلم نے سائوتھ ایشین گیمز میں سکواش کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے طیب اسلم نے سائوتھ ایشین گیمز میں سکواش کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ سکواش کے انفرادی ایونٹ میں پاکستان کے تمغوں کی تعداد چار ہوگئی جن میں ایک سونے اور تین کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ نیپال میں جاری سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے طیب اسلم نے بھارت کے ہریندر پال کو 4ـ1 سے …

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے طیب اسلم نے سائوتھ ایشین گیمز میں سکواش کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ سکواش کے انفرادی ایونٹ میں پاکستان کے تمغوں کی تعداد چار ہوگئی جن میں ایک سونے اور تین کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ نیپال میں جاری سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے طیب اسلم نے بھارت کے ہریندر پال کو 4ـ1 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے کھیل 45 منٹ تک جاری رہا، پاکستانی خواتین مدنیہ ظفر اور فائزہ ظفر نے بھی کانسی کے تمغے جیت لئے۔اس سے قبل گذشتہ روز فرحان محبوب بھی کانسی کا تمغہ حاصل کرچکے ہیں اور ٹیم ایونٹ کے مقابلے جاری ہیں۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی 11 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے۔سائوتھ ایشین گیمز میں سات ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ گیمز 10 دسمبر تک جاری رہے گی