پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کی تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، قزاقستان اور کرغستان کے وفود سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستیں مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستیں شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرہ کار کے تحت دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستیں مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستیں شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرہ کار کے تحت دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، قزاقستان اور کرغستان کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی سلامتی اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر خان جنجوعہ نے تمام وفود کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور پاکستان کی عوام کی طرف سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستیں مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستیں شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرہ کار کے تحت دوطرفہ تعاون مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کے اقتصادی استعداد کو کئی گنا بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔