پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایس بی کے ریکارڈ میں موجود قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کو بحال کردیا

کراچی۔ 24 دسمبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے صدرمیر طارق حسین بگٹی نے منصب سنبھالتے ہی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ریکارڈ میں موجود قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کو دوبارہ بحال کردیا۔ اولمپیئن کلیم اللہ خان کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی میں اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن رحیم خان اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل شامل ہیں۔ اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق …

کراچی۔ 24 دسمبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے صدرمیر طارق حسین بگٹی نے منصب سنبھالتے ہی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ریکارڈ میں موجود قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کو دوبارہ بحال کردیا۔ اولمپیئن کلیم اللہ خان کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی میں اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن رحیم خان اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل شامل ہیں۔

اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق صدر پی ایچ ایف نے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کو فوری عہدے کا چارج لینے کی ہدایات جاری کردیں۔انہوں نے قومی سینئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو بھی دوبارہ بحال کردیا۔ ہیڈ کوچ اولمپیئن شہناز شیخ کی سربراہی میں قائم سینئرہاکی ٹیم مینجمنٹ میں اولمپیئن شکیل عباسی، اولمپیئن دلاور حسین، امجد علی انٹرنیشنل بطور گول کیپر کوچ فرائض سرانجام دینگے جبکہ فزیکل ٹرینر محمد عمران ہونگے۔

ویڈیو انالسٹ کا تقرر بعد میں کیا جائیگا۔صدر پی ایچ ایف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری علی عباس کو فوری طور پر عہدے کا چارج لینے کی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ عالمی شہرت یافتہ پینلٹی کارنر سپیشلسٹ اولمپیئن خالد بشیر کو بطور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر مبنی رپورٹ کے بعد سینئر ہاکی ٹیم کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان 26دسمبربروزمنگل کو ہوگا۔