پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور ویژن 2020کو فوکس کر رکھا ہے،ہاکی کے فنڈز ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں، فنڈز کا آڈٹ کروانے جا رہے ہیں ،ورلڈ الیون جنوری میں پاکستان آ رہی ہے،ہالینڈ سے گول کیپر کوچ منگوا رہے ہیں، وزارت کی طرف سے 6نئی آسٹروٹرف …

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور ویژن 2020کو فوکس کر رکھا ہے،ہاکی کے فنڈز ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں، فنڈز کا آڈٹ کروانے جا رہے ہیں ،ورلڈ الیون جنوری میں پاکستان آ رہی ہے،ہالینڈ سے گول کیپر کوچ منگوا رہے ہیں، وزارت کی طرف سے 6نئی آسٹروٹرف کا پی سی ون بھی فائنل ہوچکا ہے،مختلف اداروں کی ہاکی ٹیمیں بنا رہے ہیں،اسلام آباد میں ہاکی اکیڈمی کے قیام پر کام شروع ہو چکا ہے، سندھ کے وزیر اعلی ٰنے ہر سال سندھ کے بجٹ میں ہاکی کیلئے 10کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کا وعدہ کیا جبکہ ایشیئن گیمز میں فتح حاصل کرکے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرینگے۔سیکرٹری شہباز احمد سینئر اور خزانچی اخلاق احمد عثمانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور ویژن 2020کو فوکس کر رکھا ہے،ہاکی کے فنڈز ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں جن کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔پاکستان میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی سرگرمی دیکھنے کو ملی جب 11غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے۔اب 10جنوری2018کو ورلڈ الیون پاکستان آ رہی ہے اور وہ کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں میچ کھیلے گی جبکہ اسلام آباد میں اس موقع پر فیسٹیول کا انعقاد کرینگے،اس کا کریڈٹ شہباز سینئر کو جاتا ہے جبکہ ورلڈ الیون اور ہاکی لیگ کیلئے حکومت کی طرف سے این او سی مل گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply