اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کو تین سالہ مدت کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کیا ہے، پاکستان نے 178 ووٹوں کی زبردست اکثریت کے ساتھ اپنی نشست حاصل کی۔ جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان یکم جنوری 2026ء سے اقوام متحدہ کی انسانی …
پاکستان یکم جنوری 2026ء سے تین سالہ مدت کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی نشست سنبھالے گا، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کو تین سالہ مدت کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کیا ہے، پاکستان نے 178 ووٹوں کی زبردست اکثریت کے ساتھ اپنی نشست حاصل کی۔ جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان یکم جنوری 2026ء سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی نشست سنبھالے گا، 2006ء میں انسانی حقوق کونسل کے قیام کے بعد سے پاکستان کو چھٹی مرتبہ رکن منتخب کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ انتخاب پاکستان کے ملکی اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے دفاع، فروغ اور تحفظ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی انسانی حقوق کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے کردار پر اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید برآں یہ پاکستان کے ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ اور انسانی حقوق کونسل میں اتفاق رائے پیدا کرنے والے ملک کے طور پر مسلسل کوششوں کو نمایاں کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے رکن کے طور پر اپنی آئندہ مدت کے دوران انسانی حقوق کے تمام پہلوئوں کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ اور سول سوسائٹی کے ساتھ فعال طور پر مشغول رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے مینڈیٹ کی مکمل حمایت بھی کرے گا۔








