اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان فوج کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے جس میں ترکمانزئی ٹاپ پوسٹ مکمل تباہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق رات گئے پاکستانی فورسز بھاری ہتھیاروں کے ساتھ پرجوش انداز میں افغان پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنا رہی ہیں،افغان فورسز کے خلاف ایک اور …
پاک افغان بارڈر ، ترکمانزئی ٹاپ پوسٹ مکمل تباہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان فوج کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے جس میں ترکمانزئی ٹاپ پوسٹ مکمل تباہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق رات گئے پاکستانی فورسز بھاری ہتھیاروں کے ساتھ پرجوش انداز میں افغان پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنا رہی ہیں،افغان فورسز کے خلاف ایک اور کامیابی حاصل کرلی گئی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق تازہ ترین ویڈیو میں افغانستان کی ترکمانزئی ٹاپ کو نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،مؤثر فائر سے ترکمانزئی ٹاپ مکمل تباہ ہوگئی۔








