اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) 8 سال ورلڈ اوپن ٹائٹل جیتنے والے مایہ ناز عالمی چیمپیئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ پاک افواج نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے بعد کھیلوں کی بحالی کےلئے جو اقدامات کئے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈیفنس ڈے کے موقع پر جان شیر خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جو …
پاک افواج کے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے بعد کھیلوں کی بحالی کےلئے کئے گئے اقدامات کو ہمیشہ کےلئے یاد رکھا جائے گا، جان شیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) 8 سال ورلڈ اوپن ٹائٹل جیتنے والے مایہ ناز عالمی چیمپیئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ پاک افواج نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے بعد کھیلوں کی بحالی کےلئے جو اقدامات کئے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈیفنس ڈے کے موقع پر جان شیر خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جو تا قیات قائم و دائم رہی گی، اس ملک کی حفاظت کےلئے اور دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کےلئے ہماری مسلح افواج نے جو بے مثال قربانیاں دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ ہماری افواج نے ہی اس ملک سے دہشت گردی ختم کی ہے ۔ 6 سال برٹش اوپن چیمپئن جان شیر خان نے مزید کہا کہ مجھے اپنے اس پیارے ملک سے بے پناہ پیار و محبت ملا ہے اور اپنی عوام کے اس پیار ہی کی بدولت میں اپنا اور اپنے ملک کا نام دنیا میں روشن کرنے میں کامیاب ہو سکا ہوں








