کراچی ۔ 15جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیم نے ایک کامیاب آپریشن کے بعد اورماڑہ کے ساحل کے قریب ڈوبتی کشتی سے 18 مچھیروں کو زندہ بچالیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ا لرحمٰن نامی کشتی 25دسمبر 2016ءکو 18 مچھیروں کے ساتھ کراچی سے روانہ ہوئی، جس کے دونوں انجن دورانِ سفر خراب ہوگئے۔ جناح نیول بیس اورماڑہ میں پیغام موصول ہوا کہ کشتی میں …
پاک بحریہ نے ڈوبتی کشتی سے 18مچھیروں کو بچالیا
کراچی ۔ 15جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیم نے ایک کامیاب آپریشن کے بعد اورماڑہ کے ساحل کے قریب ڈوبتی کشتی سے 18 مچھیروں کو زندہ بچالیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ا لرحمٰن نامی کشتی 25دسمبر 2016ءکو 18 مچھیروں کے ساتھ کراچی سے روانہ ہوئی، جس کے دونوں انجن دورانِ سفر خراب ہوگئے۔ جناح نیول بیس اورماڑہ میں پیغام موصول ہوا کہ کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوچکا ہے اور اگر بروقت امداد نہ پہنچی تو کشتی پر موجود18 انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔









