اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پاک بحریہ کو انسدادِ منشیات کے تحت کامیاب آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے شاندار کامیابی اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاک بحریہ کی یہ کارروائی نہ صرف خطے میں امن و استحکام …
پاک بحریہ کابحیرہ عرب میں انسدادمنشیات کے تحت کامیاب آپریشن اس کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے،انجنیئرامیرمقام

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پاک بحریہ کو انسدادِ منشیات کے تحت کامیاب آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے شاندار کامیابی اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔
بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاک بحریہ کی یہ کارروائی نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم سنگِ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کےذمہ دارانہ کردار کا بھی اظہار ہے۔
انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت ،تمام افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انتہائی کامیاب کارروائی کے دوران 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کر لی۔








