پاک بحریہ کا سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلئے امدادی آپریشن جاری

کراچی۔5 ستمبر(اے پی پی) پاکستان بحریہ کی جانب سے سند ھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان بحریہ کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں سیلاب متاثرین کو تسلسل سے اشیائے خوردو نوش، بنیادی ضروریات اور طبی امداد فراہم کررہی ہیں۔ضلع بدین اور ضلع ٹنڈو باگو میں ضلعی انتظامیہ کے …

کراچی۔5 ستمبر(اے پی پی) پاکستان بحریہ کی جانب سے سند ھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان بحریہ کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں سیلاب متاثرین کو تسلسل سے اشیائے خوردو نوش، بنیادی ضروریات اور طبی امداد فراہم کررہی ہیں۔ضلع بدین اور ضلع ٹنڈو باگو میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیموں نے کشتیوں اور غوطہ خور ی کے خصوصی سامان کے ہمراہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کئے۔مزید برآں ، امدادی سرگرمیوں اور سیلاب کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان بحریہ کی غوطہ خور اور رسپانس ٹیمیں کراچی سمیت صوبہ کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔پاکستان بحریہ کے جوانوں اور موبائل میڈیکل ٹیموں نے اللہ بخش گوٹھ ، میر پور بٹورو ، رمضان گھگر گوٹھ ، عمر گھگر گوٹھ ، سائیں ڈینو جٹ گوٹھ ، اللہ بخش جٹ گوٹھ ، غلام راتھو جٹ گوٹھ ، رجب خان گوٹھ اور مصری جٹ گوٹھ کے علاقوں میں سینکڑوں مقامی افراد کو امدادی سامان اور مفت ادویات فراہم کیں۔ علاوہ ازیں،میڈیکل ٹیم نے سجاول اور میر پور ماتھیلو میں سیلاب کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے والے 300 سے زائد افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی۔امدادی کاروائیوں کے تسلسل میں کراچی کے ہندو گوٹھ ، سرجانی ٹان اور کورنگی میں 2500 سے زائد ضرورت مند خاندانوں میں کھانے کے پیکٹ اور صاف پانی تقسیم کیا گیا۔ پاکستان بحریہ سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے امداد ی کاروائیاں جاری رکھنے اور وسائل کو متحرک کرنے کے لئے پرعزم ہے۔