اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے”شجاعت کی روایت، جذبے کی حکایت“ کے عنوان پر ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری کردی گئی، خصوصی ڈاکومنٹری کا ٹائٹل دن کی مناسبت سے 9 دسمبر رکھا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومینٹری میں پاک بحریہ کی سبمیرین سروس کے کردار اور کامیابیوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیاہے۔ جنگ ستمبر 1965ءمیں …
پاک بحریہ کی جانب سے”شجاعت کی روایت، جذبے کی حکایت“ کے عنوان پر ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے”شجاعت کی روایت، جذبے کی حکایت“ کے عنوان پر ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری کردی گئی، خصوصی ڈاکومنٹری کا ٹائٹل دن کی مناسبت سے 9 دسمبر رکھا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومینٹری میں پاک بحریہ کی سبمیرین سروس کے کردار اور کامیابیوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیاہے۔ جنگ ستمبر 1965ءمیں پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی دہشت سے دشمن کھلے سمندر کا ر خ تک نہ کر سکا۔ 1971ءمیں پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارتی جہاز ک±کری کو 194ارکان سمیت سمندر ب±رد کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا۔ آبدوز ہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔ ”سب سے اول ، سب سے بہتر” کا عزم لئے پاکستان نیوی سب میرین سروس کے جانباز آج بھی دشمن کے آگے سینہ سپر ہیں۔








