اسلام آباد ۔ 28اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے ساحل اور الفت ویلفیئر فاونڈیشنز کے تعاون سے بلوچستان کے گائوں ڈام میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد گیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق میڈیکل کیمپ میں سرجیکل، میڈیکل، جلد، گائنی، جنرل اور بچوں کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ میڈیکل کیمپ میں 700 سے زائدمریضوں کو مفت معائنے، ادویات اور معمولی جراحی کی …
پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے گائوں ڈام میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد گیا گیا، ترجمان پاک بحریہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے ساحل اور الفت ویلفیئر فاونڈیشنز کے تعاون سے بلوچستان کے گائوں ڈام میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد گیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق میڈیکل کیمپ میں سرجیکل، میڈیکل، جلد، گائنی، جنرل اور بچوں کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ میڈیکل کیمپ میں 700 سے زائدمریضوں کو مفت معائنے، ادویات اور معمولی جراحی کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ کا مقصد مقامی آبادی کو بہتر طبی سہولیات اور صحت عامہ کے حوالے سے آگہی فراہم کرنا تھا۔








