اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کی سالانہ ایفی شنسی کمپی ٹیشن پریڈ اور تقریب تقسیم اعزازات پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔انکی آمد پر کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل امجد خان نیازی نے انکا خیر مقدم کیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے اپنے خطاب میں پاک بحریہ کے بحری بیڑے …
پاک بحریہ کی سالانہ ایفی شنسی کمپی ٹیشن پریڈ اور تقریب تقسیم اعزازات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کی سالانہ ایفی شنسی کمپی ٹیشن پریڈ اور تقریب تقسیم اعزازات پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔انکی آمد پر کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل امجد خان نیازی نے انکا خیر مقدم کیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے اپنے خطاب میں پاک بحریہ کے بحری بیڑے کی آپریشنل صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور تفویض کردہ ذمہ داریوں سے بطریقہ احسن عہدہ برآہونے پرافسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا۔ نیول چیف نے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے پاک بحریہ کے ویڑن کے تین اہم ستونوںجن میں، جنگی تیاری، میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کا آغاز اور نظریاتی پہلو شامل ہیں پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے قومی بحری مفادات کے تحفظ کیلیئے پاک بحریہ کے بحری بیڑے کے ہمہ وقت تیار اور مستعد رہنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہRegional Maritime Security Patrol جیسے اقدامات سمندری راستوں کی حفاظت کے پاک بحریہ کے عظم کا مظہرہے۔ ایڈمرل نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی پٹرول کے دوران پاک بحریہ کے جہاز بحری قذاقی سے متاثرہ علاقوں میں تجارتی بیڑوں کی حفاظت کی ذمہ داری بھی ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ پاکستان فلیٹ کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کیلئے چین اور ترکی کے ساتھ بالترتیب چار ” Type 054A” بحری جہاز اور چار Milgem Class چھوٹے بحری جہازوں کا معاہدہ کیا جا چکا ہے۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے سی پیک کے بحری حصے کی حفاظت اور گوادر بندرگاہ کی فعالیت میں پاک بحریہ کے کردار پر بھی اطمینان کا اظہارکیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ پاکستان کے خلاف کسی جارحیت کا جواب دینے اور خطے کے اندر اور باہر سمندر پر قیام امن اور قانون کے نفازکے لئے ہمہ وقت تیار رہے گی۔ نیول چیف نے مختلف آپریشنز میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطبے میں کمانڈر پاکستان فلیٹ نے سال 2018 کے دوران بحری بیڑے کی کامیابیوں کا جائز ہ پیش کیا اور رواں سال کے دوران بحری بیڑے کی آپریشنل سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ بعد ازیں مہمان خصوصی نے اپنے متعلقہ سکواڈرن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو انعامات سے نوازا اور پاکستان نیوی فلیٹ کے افسران، سی پی اوز اور سیلرز سے ملاقات کی۔








