اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تمام سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بحیرہ ہند میں در پیش پیچیدہ صورتحال اور عصر حاضر کے سکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاک بحریہ اس خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے اپنا …
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈاسٹاف کانفرنس کا انعقاد،نیول چیف کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تمام سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بحیرہ ہند میں در پیش پیچیدہ صورتحال اور عصر حاضر کے سکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاک بحریہ اس خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ یہ بات انہوں نے پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو اورماڑہ میں جمعہ کو اختتام پذیر ہو گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کانفرنس کی صدارت کی۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری، ترقیاتی منصوبے،موجودہ سلامتی کیصورتحال اور افسروں اور جوانوں کی بہبود اور تربیت کے منصوبے زیر غور آئے۔ کانفرنس میں چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاکستان بحریہ کے موجودہ اور مستقبل کے پراجیکٹس اور منصوبوں ، آپریشنل سرگرمیوں بشمول گوادر پورٹ کی سکیورٹی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے میری ٹائم پہلو پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے تمام سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ بحیرہ ہند میں در پیش پیچیدہ صورتحال اور عصر حاضر کے سکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاک بحریہ اس خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔نیول چیف نے فیلڈ کمانڈرز کوہمہ وقت بھرپور آپریشنل تیاری رکھنے اور اپنے اپنے دائرہ کار میں بھرپور کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ کثیر الملکی بحری مشق امن خطے اور دنیا بھر کے ممالک کے پاکستان پر اعتماد کی عکاس ہے۔انہوں نے تمام فیلڈ کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کثیر الملکی مشق امن2019 کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کی فیصلہ سازی کے لئے اہم پلیٹ فارم ہے جہاں تمام چیفس آف اسٹاف ، پرنسپل اسٹاف آفیسر اور فیلڈ کمانڈر پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیتے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔








