راولپنڈی۔2فروری (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے ریجنل میری ٹائم پٹرول کے دوران سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ کے افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
پی این سیف کے کمانڈنگ آفیسر کی سری لنکن بحریہ کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے جہاز کی سری لنکن بحریہ کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں شرکت کی۔پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ سری لنکا دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔
پاک بحریہ کے جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں جس کا مقصد بحری سلامتی اور سمندر میں جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانا ہے۔