پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ ، مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیا، ترجمان پاک بحریہ

73

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کیا ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مسقط آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کمانڈنگ آفیسر نے میزبان بحری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔