راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے سعودی قیادت میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) کی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 (سی ٹی ایف -150) کے تحت کام کرتے ہوئے شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کاکامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں تقریباً 972 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئی۔ بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق یہ کامیابی علاقائی …
پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا سعودی قیادت میں انسداد منشیات آپریشن ، 972 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کر لی، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے سعودی قیادت میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) کی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 (سی ٹی ایف -150) کے تحت کام کرتے ہوئے شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کاکامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں تقریباً 972 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئی۔
بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق یہ کامیابی علاقائی میری ٹائم سکیورٹی، عالمی امن اور سمندر میں غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف اجتماعی جنگ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتی ہے۔کثیر القومی سی ٹی ایف -15سمندری استحکام کو یقینی بنانے اور گہرےسمندروں میں دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، اس کے حصے کے طور پر پی این ایس یرموک کا کامیاب آپریشن بحیرہ ہند کے وسیع علاقے میں امن و سلامتی کے لیے ایک ذمہ دار میری ٹائم شراکت دار کے طور پر پاکستان کے فعال کردار کی توثیق کرتا ہے۔
انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس یرموک کے عملے کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ تعاون اور مربوط میری ٹائم سکیورٹی کوششوں کے ذریعے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے قومی بحری مفادات کے تحفظ کے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے۔ نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی قیادت میں ٹاسک فورس کے تحت پی این ایس یرموک کا آپریشن دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو تقویت ملے گی۔








