پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے تیرہویں ہیڈز آف ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیزمیٹنگ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے تیرہویں ہیڈز آف ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیزمیٹنگ کے وفدنے بدھ کو نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میںملاقات کی۔ وفد آسٹریلیا ، انڈونیشیائ، بحرین،برونائی دارالسلام، بنگلہ دیش، ، ترکی،تھائی لینڈ،جاپان، چین، سری لنکا، سنگاپور، فلپائن،کوریا، مالدیپ، ملیشیاءاور ویت نام کے کوسٹ گارڈز، میری ٹائم سکیورٹی اینڈ سیفٹی ایجنسیزاور آرگنائزیشن کے سربراہان اور اراکین پر مشتمل …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے تیرہویں ہیڈز آف ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیزمیٹنگ کے وفدنے بدھ کو نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میںملاقات کی۔ وفد آسٹریلیا ، انڈونیشیائ، بحرین،برونائی دارالسلام، بنگلہ دیش، ، ترکی،تھائی لینڈ،جاپان، چین، سری لنکا، سنگاپور، فلپائن،کوریا، مالدیپ، ملیشیاءاور ویت نام کے کوسٹ گارڈز، میری ٹائم سکیورٹی اینڈ سیفٹی ایجنسیزاور آرگنائزیشن کے سربراہان اور اراکین پر مشتمل تھا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ، ریئر ایڈمرل جمیل اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفد سے ملاقات کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کے ذریعے بحرِ ہند میں امن و سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کرداراور عزم پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تیرہویں ہیڈز آف ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیزمیٹنگ کے اعلیٰ سطح اجلاس کی میزبانی ہمارے اس عزم کامظہر ہے۔نیول چیف نے مزید کہا کہ میری ٹائم خطرات پیچیدہ شکل اختیار کر چکے ہیں جو سمندر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ اور اختراعی طریقوں کا تقاضا کرتے ہیں۔

Leave a Reply