پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسیکا مارگلہ کے پہاڑوں پر شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)پاک بحریہ نے مارگلہ کے پہاڑوں پر چیڑ کے درختوں کی شجرکاری مہم کا آغازکر دیا ہے۔ شجرکاری مہم کا افتتاح پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کیا۔ شجرکاری مہم کا مقصدحکومتِ پاکستان کے وژن کے مطابق”گرین پاکستان“ پروگرام جیسی قومی کاوشوںمیںمعنی خیز کردار ادا کرنا ہے۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)پاک بحریہ نے مارگلہ کے پہاڑوں پر چیڑ کے درختوں کی شجرکاری مہم کا آغازکر دیا ہے۔ شجرکاری مہم کا افتتاح پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کیا۔ شجرکاری مہم کا مقصدحکومتِ پاکستان کے وژن کے مطابق”گرین پاکستان“ پروگرام جیسی قومی کاوشوںمیںمعنی خیز کردار ادا کرنا ہے۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ خوراک، ریشے، روزگار، وسائل اور پانی میں اہم کردار ادا کرنے کے علاوہ درخت موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کی شدت کو کم کرنے میں بھی بنیادی کردار ادا کر تے ہیں۔گزشتہ تین عشروں کے دوران پاکستان میں زمینی خطے کے لحاظ سے جنگلات کے تناسب میں تشویش ناک حدتک کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید خبریں