پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے جاپان کے وائس چیف آف جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل تکاشی موٹو مٹسوںکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے جاپان کے وائس چیف آف جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل تکاشی موٹو مٹسوںنے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع اور سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کثیرالملکی میری ٹائم مشق'' امن 2019 '' …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے جاپان کے وائس چیف آف جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل تکاشی موٹو مٹسوںنے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع اور سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کثیرالملکی میری ٹائم مشق” امن 2019 ” میں جاپان کی بھر پور شرکت پر چیف آف جوائنٹ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ جاپان کی مسلح افواج کے چیف آف وائس چیف آف اسٹاف نے خطے کے سکیورٹی چیلنجز کو مشترکہ طور پرحل کرنے کے ضمن میں بحری مشق امن 19 کے انعقاد کو سراہا۔ وائس چیف آف جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل تکاشی موٹو مٹسوںنے خطے کی مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے اقدامات کی تعریف کی۔

Leave a Reply