پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے عمان کی رائل ائیر فورس کے سربراہ کی ملاقات

75
APP55-01 ISLAMABAD: April 01 - Chief of the Naval Staff, Admiral Zafar Mahmood Abbasi exchanging views with Air Vice Marshal Matar Air Matar Al-Obaidani, Commander Royal Air Force of Oman at Naval Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے عمان کی رائل ائیر فورس کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی بشمول پیشہ وارانہ ا±مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پیر کوعمان کے رائل ائیر فورس کے سربراہ ائیر وائس مارشل مہاتر بن علی بن مہاترال عبیدانی نے نیول ہیڈ کواٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے نیول ہیڈ کواٹرز آمد پر معززمہمان کا استقبال کیا۔ نیول چیف نے بحری دہشت گردی اور قزاقی کی جنگ خصوصاً بحرہند میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام میں پاکستان کے عزم و کردار پر روشنی ڈالی۔ عمان کی رائل بحریہ کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔