صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی ملاقات، سال 2018ءکی رپورٹ پیش کی

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اپنے عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے ،حکومت اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔صدر مملکت نے یہ بات پیر کو یہاں وفاقی محتسب سید طاہر شہباز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اپنے عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے ،حکومت اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔صدر مملکت نے یہ بات پیر کو یہاں وفاقی محتسب سید طاہر شہباز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو وفاقی محتسب کی سال 2018ءکی رپورٹ بھی پیش کی۔ صدر مملکت نے وفاقی محتسب کی جانب سے خدمات کی فراہمی میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا اور اس ضمن میں وفاقی محتسب کی جانب سے شکایت کے ازالے کے لئے موبائل ایپلیکیشن کے آغاز اور ویب سائٹ کو صارف دوست وجدید بنانے کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے نچلی سطح پر شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی محتسب کی استعداد کار اور ادارے کے اہلکاروں کے ہنر میںاضافہ، ضابطہ جاتی امور میں بہتری اور بہتر معاملات کار کے لئے ادارہ جاتی ساخت کو مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عوام میں وفاقی محتسب کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے سیمینارز کا باقاعدہ بنیادوں پر انعقاد کیاجائے۔ انہوں نے وفاقی محتسب کو ہدایت کی کہ وہ مختلف پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک رسائی میں اضافہ کو یقینی بنائے۔ صدر مملکت نے اس ضمن میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ذریعے باقاعدہ پروگراموں کے نشر ہونے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس حوالے معلومات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔ صدر مملکت نے وفاقی محتسب کو اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں مکمل تعاون کایقین دلایا۔

مزید خبریں

Leave a Reply