پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے پولینڈ نیو ی کے سربراہ کی ملاقات پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے پولینڈ نیو ی کے سربراہ ریئر ایڈمرل میروسلاءمورڈِل نے ملاقات کی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ دعوت پرپاکستان کے سرکاری …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے پولینڈ نیو ی کے سربراہ کی ملاقات
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے پولینڈ نیو ی کے سربراہ کی ملاقات
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے پولینڈ نیو ی کے سربراہ ریئر ایڈمرل میروسلاءمورڈِل نے ملاقات کی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ دعوت پرپاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے پولینڈ نیوی کے سربراہ نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے ریئر ایڈمرل میروسلاءمورڈِل کو خوش آمدیدکہا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں ، پولینڈ نیوی کے سربراہ نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُمور اور مختلف شعبوں میں باہمی بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان کوپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔









