اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ سے بحرین کے سرکاری دورہ کے دوران بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر انچیف ‘کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز،کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈز اورکمانڈر یو ایس نیول فورسز سنٹرل کمانڈ نے الگ الگ ملاقاتیںکیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے اس دورے کے دوران نیول چیف نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ سے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر انچیف ‘کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز،کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈز اورکمانڈر یو ایس نیول فورسز سنٹرل کمانڈ کی الگ الگ ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ سے بحرین کے سرکاری دورہ کے دوران بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر انچیف ‘کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز،کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈز اورکمانڈر یو ایس نیول فورسز سنٹرل کمانڈ نے الگ الگ ملاقاتیںکیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے اس دورے کے دوران نیول چیف نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد ال خلیفہ ،کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ ال خلیفہ، بحرین ڈیفنس فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل طیب بن ساقر النعامی اور کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈزاسٹاف بریگیڈیئر جنرل آلا عبداللہ سیادی سے ملاقاتیں کیں۔ بحرین کے اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتوںکے دوران باہمی دلچسپی کے اُموربشمول دفاعی اورسکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور عزم بالخصوص خطے کے امن اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا۔








