پاک بحریہ کے 12 کموڈورز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 22 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے 12 کموڈورز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)،11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور22افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر …

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے 12 کموڈورز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)،11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور22افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے افسران اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے۔ ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کوک±ل 83 تمغہ خدمت(ملٹری) کلاس ون ، ٹو اورتھری بھی تفویض کئے گئے۔ 69 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیو ی سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف مراسلہءتحسین سے بھی نوازا گیا۔

Leave a Reply