پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا سمندر میں انسدادِ منشیات کا مشترکہ آپریشن، کشتی سے 3 ٹن حشیش پکڑی گئی

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں انسدادِ منشیات کا مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے شمالی بحیرہ عرب میں ایک کشتی سے تقریباً تین ٹن حشیش پکڑی جس کی مالیت کئی ملین ڈالر ہے۔ انٹیلیجنس کی بنیاد پرکئے گئے اس آپریشن میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھی حصہ لیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سمندر میں انسداد منشیات ہمیشہ …

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں انسدادِ منشیات کا مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے شمالی بحیرہ عرب میں ایک کشتی سے تقریباً تین ٹن حشیش پکڑی جس کی مالیت کئی ملین ڈالر ہے۔ انٹیلیجنس کی بنیاد پرکئے گئے اس آپریشن میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھی حصہ لیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سمندر میں انسداد منشیات ہمیشہ سے ہی پُر خطر اور پیچیدہ عمل رہا ہے کیونکہ سمندر کی بے پناہ وسعت غیر معمولی نگرانی کا تقاضا کرتی ہے۔ یہ میری ٹائم آپریشن محتاط منصوبہ بندی ،ہر جاہ نگرانی اور سمندر میں موجود بے شمار جہازوں کے اندازِ سفر کے تجزےے کا نتیجہ تھا۔پکڑی گئی منشیات تلف کرنے کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔اس پیچیدہ آپریشن کی کامےاب تکمیل قومی میری ٹائم فورسز کے اعلیٰ اشتراک ،رابطہ سازی اور تعاون کی بہترین مثال ہے۔