سرینگر ۔ 19 اپریل (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں دیر پاامن وترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل نہ کیا گیاتو خطے کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی تیسری عالمگیر جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی …
پاک بھارت کشیدگی تیسری عالمگیر جنگ کا باعث بن سکتی ہے، تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں دیرپاامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 19 اپریل (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں دیر پاامن وترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل نہ کیا گیاتو خطے کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی تیسری عالمگیر جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی برطانیہ آمد کے موقع پر لندن میں کشمیریوں کے ایک احتجاجی جلسے سے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ اگر بھارت اپنی ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر زمینی حقائق تسلیم کرلے تو تنازعہ کشمیر کے حل کی حل کی راہ نکل سکتی ہے







