اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا طیاروں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر شاندار فضائی سلامی پیش کی جو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات، باہمی احترام اور دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔ پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک III طیاروں پر مشتمل چھ رکنی دستے نے صدر شیخ محمد …
پاک فضائیہ کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو شاندار فضائی سلامی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا طیاروں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر شاندار فضائی سلامی پیش کی جو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات، باہمی احترام اور دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔
پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک III طیاروں پر مشتمل چھ رکنی دستے نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو رسمی ایئر ایسکارٹ فراہم کیا۔ مہمان نوازی اور بھائی چارے کے شاندار اظہار کے طور پر یہ طیارے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی معزز مہمان کے استقبال کے لیے فضا میں موجود تھے۔
اس موقع پر فارمیشن لیڈر نے وزیر اعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر کو پرتپاک سلام اور خیر مقدم پیش کیا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے یہ فضائی سلامی دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے پختہ عزم کی عکاس ہے۔
پاک فضائیہ کے اس شاندار استقبال کو دفاعی ماہرین نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط برادرانہ روابط اور باہمی اعتماد کی علامت قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ جے ایف-17 تھنڈر بلاک III جدید ترین 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو پاک فضائیہ کی جدید آپریشنل صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
پاکستانی فضائی حدود میں برادر ممالک کے معزز مہمانوں کو فضائی سلامی پیش کرنا پاک فضائیہ کی دیرینہ روایت ہےجو جذبۂ خیر سگالی، دوستی اور احترام کے تسلسل کی نمائندگی کرتی ہے۔








