اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) قومی اداروں کی معاونت میں پاک فضائیہ کی درخشاں روایات اور اس کی اعلی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں پاک فضائیہ نے نئے تعمیر شدہ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر منظم اور محفوظ آپریشنز کی شروعات کے لئے سول ایوی ایشن اتھا رٹی کو بھر پور تعاون فراہم کیا ہے۔ اسی تناظر میں جمعہ کو سول ایوی ایشن اتھا رٹی …
پاک فضائیہ کی نئے اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ کو فعال بنانے کے لئے سول ایو ی ایشن اتھا رٹی کو بھر پور معا ونت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) قومی اداروں کی معاونت میں پاک فضائیہ کی درخشاں روایات اور اس کی اعلی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں پاک فضائیہ نے نئے تعمیر شدہ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر منظم اور محفوظ آپریشنز کی شروعات کے لئے سول ایوی ایشن اتھا رٹی کو بھر پور تعاون فراہم کیا ہے۔ اسی تناظر میں جمعہ کو سول ایوی ایشن اتھا رٹی کی درخواست پر مسافروں اور سامان سے لدا ہوا پاک فضائیہ کا ایکC-130 طیارہ اس ائیر پورٹ پر اترا جس کا مقصد انسٹرومنٹ لینڈنگ پیٹرن او ر رن وے کے معیار کو جانچنا تھا۔ یہ لینڈنگ اس سلسلے کی ایک کڑی تھی جس میں پاک فضائیہ کے کم وزن تربیتی طیا رے سپر مشاق سے لے کر بھاری بھر کم C-130 طیارے بھی اس رن وے پر کامیابی سے اتر تے رہے اور اسی ماہ ہونے والی پی آئی اے کی پہلی آزمائشی پرواز کی کامیاب لینڈنگ کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ پاک فضائیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ ملکر اپنی فضائی تربیتی حدود کا ازسرنو تعین کیا ہے تاکہ اس ائےر پورٹ پرفضائی ٹریفک کی ہموار آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے۔








