کراچی۔ 15 اپریل (اے پی پی) پاک فضائیہ کی تاریخ میں آج ایک اہم دن تھا جب پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک تقریب کے دوران پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کا سنگِ بنیاد رکھا،پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپنی نوعیت کی یہ منفرد تربیتی اکیڈمی پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں قائم کی جائے گی، اس موقع پر خطاب …
پاک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا

مزید خبریں
کراچی۔ 15 اپریل (اے پی پی) پاک فضائیہ کی تاریخ میں آج ایک اہم دن تھا جب پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک تقریب کے دوران پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کا سنگِ بنیاد رکھا،پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپنی نوعیت کی یہ منفرد تربیتی اکیڈمی پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں قائم کی جائے گی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پا ک فضائیہ کی افرادی قوت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل ائیر مین کو معیاری تربیت فراہم کرنے کیلئے پاک فضائیہ ہمہ وقت کو شاں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ائیر مین ٹریننگ کے موجودہ نظام کو پاک فضائیہ کے افسران کی بہترین تربیت گاہ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کی طرز پر قائم کرنے کی ضرورت ہے،اس ادارے میں ائیر مین کو ایک ہی جگہ پرمختلف شعبہ جات میں تکنیکی تربیت اور نصابی تعلیم فراہم کی جائے گی، اسے ایک نامور ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ دوست ممالک کی فضائی افواج کے ائیر مین کو بھی اعلی معیار کی ٹریننگ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا، سول اور دفاعی اداروں کے اعلی عہدیداران کے علاوہ پاک فضائیہ کے ا فسران کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔








