پاک فضائیہ کے 8 ایئر کموڈور افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

پاک فضائیہ کے 8 ایئر کموڈور افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ایئر کموڈور محمد ندیم صابر، ایئر کموڈور محمد مغیث افضل ، ایئر کموڈور تنویر اشرف بھٹی، ایئر کموڈور چوہدری احسن رفیق اور ایئر کموڈور وقاص احمد سلہری ترقی پانے والوں میں شامل اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) حکومت پاکستان نے ایئر کموڈور محمد ندیم صابر، ایئر کموڈور محمد مغیث افضل ، ایئر …

پاک فضائیہ کے 8 ایئر کموڈور افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
ایئر کموڈور محمد ندیم صابر، ایئر کموڈور محمد مغیث افضل ، ایئر کموڈور تنویر اشرف بھٹی، ایئر کموڈور چوہدری احسن رفیق اور ایئر کموڈور وقاص احمد سلہری ترقی پانے والوں میں شامل

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) حکومت پاکستان نے ایئر کموڈور محمد ندیم صابر، ایئر کموڈور محمد مغیث افضل ، ایئر کموڈور تنویر اشرف بھٹی، ایئر کموڈور چوہدری احسن رفیق اور ایئر کموڈور وقاص احمد سلہری کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ائیروائس مارشل محمد ندیم صابر نے دسمبر1988 ءمیں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔وہ ائےر ہیڈکوارٹرز میں ڈائرےکٹر فلائٹ سیفٹی ا ور چیف پراجیکٹ ڈائر یکٹر فالکن کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور کمبیٹ کمانڈر سکول ، ائیر وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ،کمانڈ اینڈ سٹاف کالج(برطانیہ) او ر آرمڈ فورسز کالج (ترکی)سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائےہ مےں شاندار خدمات پر تمغہءامتیاز(ملٹری) اور ستارئہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔ائیروائس مارشل محمد مغیث افضل نے دسمبر1988 ءمیں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔وہ ائےر ہیڈکوارٹرز میںاسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (ٹریننگ آفیسرز) کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ ڈیپوٹیشن پر متحدہ عرب امارات میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور کمبیٹ کمانڈر سکول ، ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائےہ مےں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔