لاہور۔27فروری (اے پی پی):چرچ آف پاکستان کے سربراہ و قومی پیغام امن کمیٹی کے مرکزی رہنما آرچ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے قوم سے پاکستان اور اپنی دفاعی افواج سے یکجہتی کے لئے شمعیں روشن کرنے اور دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی باوقار قوم و ہماری دلیر مسلح افواج وطن کی سالمیت اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی …
پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھرپور استعداد رکھتی ہے،آرچ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل

مزید خبریں
لاہور۔27فروری (اے پی پی):چرچ آف پاکستان کے سربراہ و قومی پیغام امن کمیٹی کے مرکزی رہنما آرچ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے قوم سے پاکستان اور اپنی دفاعی افواج سے یکجہتی کے لئے شمعیں روشن کرنے اور دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی باوقار قوم و ہماری دلیر مسلح افواج وطن کی سالمیت اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں ،امن، استحکام اور علاقائی سالمیت پرپاکستانی قوم کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی،ہماری مسلح افواج دشمن کے ناپاک عزائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھرپور استعداد رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روزوں کے ایام میں ہمارے پڑوسی ملک کو سوچنا چاہیئے کہ ہم ان ایام کو شرپسندی کی بجائے عبادات میں گزاریں اورخداوند کریم سے حکمت ،بردباری اور اپنے لئے استحکام و رہنمائی مانگیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا پہلے ہی مایوسیوں ،بے چینی اور ابتری کا شکار ہے،ہم تمام ممالک اور اقوام سے اپیل کرتے ہیں کہ دنیا سے بد امنی اور جارحیت کے خاتمہ کے لئے مل کر کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز مسیحی اپنے پیارے وطن پاکستان اور مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے شمعیں روشن کریں گے۔








