پاک فوج نے گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے ہوئے نجی کالج کے22 طلبہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا

راولپنڈی ۔ 20 جنوری (اے پی پی) پاک فوج نے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے ہوئے نجی کالج کے22 طلبہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ یہ طالبعلم اسکینگ کے لئے گلگت گئے تھے۔ تاہم شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے پھنس گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ طلبہ رٹو کے مقام پر گزشتہ 5 دنوں سے پھنسے ہوئے تھے۔ نجی تعلیمی ا …

راولپنڈی ۔ 20 جنوری (اے پی پی) پاک فوج نے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے ہوئے نجی کالج کے22 طلبہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ یہ طالبعلم اسکینگ کے لئے گلگت گئے تھے۔ تاہم شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے پھنس گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ طلبہ رٹو کے مقام پر گزشتہ 5 دنوں سے پھنسے ہوئے تھے۔ نجی تعلیمی ا دارے لمز کی انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی تھی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طلبہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری نکالنے کی ہدایت کی تھی۔ ان طلبہ میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں۔ تمام طلبہ راولپنڈی پہنچنے کے بعد گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔