پاک فوج کا تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ، 5طلبا کو کوہاٹ کے ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، آئی ایس پی آر

ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔31جنوری (اے پی پی):پاک فوج کا تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے اور زندہ بچ جانے والے 5 طلبا کو کوہاٹ کے ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان ریسکیو سرگرمیوں میں 72 گھنٹوں سے حصہ لے رہے ہیں، فوج کے جوان سول اداروں کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔ پاک فوج کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے 51 طلبا کی لاشیں نکال لیں جبکہ بچ جانے والے 5 طلباء کو کوہاٹ ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔