گھر انسان کی شخصیت، ذوق، انفرادی شناخت اور طرزِ زندگی کا عکاس ہوتا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان فرنیچر کونسل

گھر انسان کی شخصیت، ذوق، انفرادی شناخت اور طرزِ زندگی کا عکاس ہوتا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان فرنیچر کونسل

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان فرنیچر کونسل اور چن ون میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ چن ون کا بنیادی فلسفہ اس تصور پر مبنی ہے کہ گھر محض رہائش کی جگہ نہیں بلکہ انسان کی شخصیت، ذوق، انفرادی شناخت اور طرزِ زندگی کا عکاس ہوتا ہے۔ اسی سوچ کے تحت برانڈ جدید جمالیات، عملی افادیت، پائیدار معیار اور آرام کو اپنے فرنیچر ڈیزائن کا حصہ بنا رہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چن ون کے جدید فرنیچر کلیکشنز میں نفاست، سادگی اور دلکشی کا امتزاج نمایاں ہے، جو نہ صرف گھروں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ روزمرہ زندگی کو زیادہ آرام دہ اور سہل بنانے میں بھی معاون ہے۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ کمپنی کا مقصد ایسا فرنیچر تیار کرنا ہے جو جدید طرزِ زندگی کی ضروریات سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ دستکاری کی مہارت، جدید ڈیزائن، عمدہ فنشنگ اور پائیداری کے تقاضے بھی پورے کرے۔

انہوں نے معیاری مصنوعات کو صارفین کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانے اور خوبصورتی و آرام کے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر بہتر قدر فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چن ون کے جدید کیٹلاگ میں متعارف کرائے گئے 15 خصوصی کلیکشنز میں سیبل، اِن لے، میبل، ایمرسن، بولڈر، جیوپیٹر، گلیکسی، گارنیٹ، ڈی وائن، کوکو، پورٹر، وسٹا، وینس، سگنیچر اور ووڈ کریک شامل ہیں، جو فرنیچر کے مختلف ڈیزائن تصورات اور گھریلو آرائش کے جدید رجحانات کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوبصورت گھر کے لیے فرنیچر کا انتخاب صرف ظاہری دلکشی تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ آرام، سہولت، پائیداری اور فعالیت کو بھی بنیادی اہمیت دی جانی چاہیے۔ چن ون اسی وژن کے تحت ایسے جدید ڈیزائن پیش کر رہا ہے جو گھروں میں خوبصورتی، ہم آہنگی اور انفرادی شخصیت کا احساس پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔

مزید خبریں