پاکستان کے ممتاز ادیب اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ براڈکاسٹر اکمل شہزاد گھمن کے پنجابی ناول ’’پرچھاواں‘‘نے پنجابی فکشن کا 13واں سالانہ عالمی ایوارڈ جیت لیا
پاکستان کے ممتاز ادیب اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ براڈکاسٹر اکمل شہزاد گھمن کے پنجابی ناول ’’پرچھاواں‘‘نے پنجابی فکشن کا 13واں سالانہ عالمی ایوارڈ جیت لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان کے ممتاز ادیب اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ براڈکاسٹر اکمل شہزاد گھمن کے پنجابی ناول ’’پرچھاواں‘‘ نے پنجابی فکشن کا 13واں سالانہ عالمی ایوارڈ جیت لیا۔ یہ اعزاز 18 نومبر 2026کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا، جس میں دنیا بھر سے پنجابی زبان و ادب سے وابستہ ادیبوں، نقادوں اور علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس عالمی ادبی اعزاز کے ساتھ اکمل شہزاد گھمن کو 25 ہزار کینیڈین ڈالر کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔
پنجابی فکشن کے فروغ اور اعلیٰ ادبی تخلیقات کے اعتراف میں دیا جانے والا یہ ایوارڈ ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور ادبی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔ اکمل شہزاد گھمن کی یہ کامیابی پاکستان کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان و ادب سے وابستہ پوری ادبی برادری کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ریڈیو پاکستان سے وابستہ براڈکاسٹر کی حیثیت سے ان کا یہ اعزاز قومی نشریاتی ادارے کے لیے بھی مسرت اور اعزاز کا باعث ہے۔







