پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری

اک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بروقت کارروائی نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی دراندازی کی ایک اورکوشش ناکام بنادی،پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کےقریب صدق گاؤں میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کوناکام بنایا گیا۔

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بروقت کارروائی نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی دراندازی کی ایک اورکوشش ناکام بنادی،پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کےقریب صدق گاؤں میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کوناکام بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کوبلا اشتعال جارحیت کے بعد ہرمحاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے۔آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

 

مزید خبریں