راولپنڈی ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع و شہداءکے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پرومو جاری کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ' یوم دفاع و شہداء6 ستمبر 2019، پچھلے …
پاک فوج کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع و شہداءکے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کردیا گیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع و شہداءکے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پرومو جاری کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ’ یوم دفاع و شہداء6 ستمبر 2019، پچھلے سال کی طرح آئیں ہر شہید کے گھر چلیں، ہر شہید کو یاد رکھا جائے۔میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کے ساتھ ہیش ٹیک آئیں چلیں شہید کے گھر اور ہیش ٹیگ کشمیر بنے کا پاکستان استعمال کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس بار ‘کشمیر بنے گا پاکستان’ یوم دفاع کی تقریبات کا حصہ ہوگا۔واضح رہے کہ 28 اگست کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یومِ شہدا و دفاع منانے سے متعلق تقریب کی تفصیلات جاری کی تھیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ اس بار ”کشمیر بنے گا پاکستان“ یوم دفاع کی تقریبات کا حصہ ہوگا، یومِ دفاع و شہدا کی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، اس بار جی ایچ کیو میں شام کے وقت مرکزی تقریب نہیں ہوگی بلکہ تقریب کو دن کے وقت رکھا گیا ہے جس میں صرف شہداءکے لواحقین اور غازی شرکت کریں گے، آرمی چیف شہداء کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کریں گے جبکہ آرمی چیف جی ایچ کیو میں یاد گارِ شہداء پر حاضری دیں گے اور پھول رکھیں گے۔








