راولپنڈی ۔ 16 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج نے راجگال کے علاقہ میں د ہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر فور شروع کردیا ہے، آپریشن کا مقصد سرحد پار موجود داعش کی پاکستانی علاقوں میں کارروائیوں کو روکنا ہے, آئین اور قانون کا احترام ہر پاکستانی کا فرض ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پر پوری قوم اور …
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس
راولپنڈی ۔ 16 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج نے راجگال کے علاقہ میں د ہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر فور شروع کردیا ہے، آپریشن کا مقصد سرحد پار موجود داعش کی پاکستانی علاقوں میں کارروائیوں کو روکنا ہے, آئین اور قانون کا احترام ہر پاکستانی کا فرض ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پر پوری قوم اور تمام ادارے ایک ہیں،اس منصوبے کو کسی طور پر ناکام نہیں ہونے دیں گے،کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کی ہے اور اس پرجلد میرٹ اور انصاف کے مطابق فیصلہ ہوگا، امریکی ایوان زیریں میں لایا جانے والا بل کوئی پابندیاں نہیں ہیں،پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق وامتیاز آپریشن کیا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں تیزی آنے پر توجہ ہٹانے کے لئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی شروع کر دیتا ہے۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے اتوارسے راجگال کے علاقہ میںخیبر 4 آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد سرحد پار موجود جنگجو تنظیم داعش کی پاکستانی علاقوں میں کارروائیوں کو روکنا ہے،ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، خیبر 4 آپریشن بھی ’ردالفساد‘ کا حصہ ہے۔








