راولپنڈی۔ ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں اعزازات تقسیم کرنے کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید مہمان خصوصی تھے جنہوں نے آپریشنز اور مختلف کارروائیوں کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں اعزازات تقسیم کیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے …
پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں اعزازات تقسیم کرنے کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
راولپنڈی۔ ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں اعزازات تقسیم کرنے کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید مہمان خصوصی تھے جنہوں نے آپریشنز اور مختلف کارروائیوں کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں اعزازات تقسیم کیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں شہدائ/غازیوں کے اہل خانہ، سینئر افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 40 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 24 افسران/سپاہیوں کو تمغہ بِسالات اور ایک فوجی جوان کو اقوام متحدہ (یو این) میڈل سے نوازا گیا۔ شہدا کے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔








