پاک فوج کے سربراہ جنرل سیّد عاصم منیر سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کے 38 طلباء کے گروپ کی ملاقات

122
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔25اگست (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کی جانب سے دی گئی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کے 38 طلباء کے ایک گروپ نے پاکستان کے دورے کے دوران جمعہ کو جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر سے ملاقات کی۔تعارفی نشست کے دوران، آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کے مسائل اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاک فوج کے کردار پر بات کی۔

آرمی چیف نے پاکستان کی بھرپور صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں قیام کے دوران اپنے تجربات کی بنیاد پر پاکستان کو دیکھیں۔ آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانی مصائب اور مظالم اور آبادیاتی حقائق کو تبدیل کرنے کی عزائم پر بھی روشنی ڈالی۔طلباء نے تعمیری بات چیت پر آرمی چیف کی تعریف کی۔