
راولپنڈی۔3 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر احمد محمد فضل یعقوب نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاک مصر تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مصر کے سفیر احمد محمد فضل یعقوب نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اورپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔