راولپنڈی ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے یہ تبدیلی کی شروعات ہےں،دنیا کو بتایا کہ جان نچھاور کرنے والے بچے پیدا کرنے والی ماﺅں اور پسینہ مانگنے پر خون دینے والے نوجوانوں کی بدولت پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں ،پاکستان کے بنانے میں سندھ کا …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی آئی ایس پی آر میں سندھ بھر کی یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے یہ تبدیلی کی شروعات ہےں،دنیا کو بتایا کہ جان نچھاور کرنے والے بچے پیدا کرنے والی ماﺅں اور پسینہ مانگنے پر خون دینے والے نوجوانوں کی بدولت پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں ،پاکستان کے بنانے میں سندھ کا بہت اہم کردار ہے،سندھ کے جوان ہمارے بہترین، محنتی، وفادار جوان ہیں، ہم نے پاکستان کو وہاں لے جانا ہے جو اس کا حق ہے،جس ڈائریکشن میں نوجوان نسل جائے گی پاکستان اس ڈائریکشن میں چلا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ منگل کو آئی ایس پی آر میں سندھ بھر کی یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔تقریب میں نوجوانوں کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔








