پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ، الیکشن کمیشن کی معاونت پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کو سراہا گیا، انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین پیش

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ، الیکشن کمیشن کی معاونت پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کو سراہا گیا، انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین پیش انتخابی عمل میں شرکت اور مسلح افواج کی سپورٹ پر پاکستان کی بہادر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا گیا،آئی ایس پی آر راولپنڈی ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاک …

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ، الیکشن کمیشن کی معاونت پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کو سراہا گیا، انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین پیش
انتخابی عمل میں شرکت اور مسلح افواج کی سپورٹ پر پاکستان کی بہادر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا گیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس میں الیکشن کمیشن کی معاونت پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کو سراہا گیاجبکہ انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 212ویں کور کمانڈر کانفرنس بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔فورم نے جیو سٹریٹجک صورتحال ،علاقائی امن اورملک کی داخلی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔آرمی چیف نے کورکمانڈرز کو ہدایات دیں کہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف کوششیں جاری رکھی جائیں ۔کورکمانڈر کانفرنس نے علاقائی سلامتی کے لئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سٹیبلٹی (اے پی اے پی پی ایس) کے تحت افغانستان کے ساتھ فوجی سطح کی بات چیت میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔فورم نے الیکشن کے انعقاد کے لئے دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر اور فیلڈ فارمیشنز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرنے کے عمل کو سراہا ۔فورم نے انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ انتخابی عمل میں شرکت اور مسلح افواج کی سپورٹ پر پاکستان کی بہادر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔