راولپنڈی۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی سلامتی کے امور پرغورکیا گیا ۔پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 214ویں کورکمانڈر کانفرنس پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور ملک …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

مزید خبریں
راولپنڈی۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی سلامتی کے امور پرغورکیا گیا ۔پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 214ویں کورکمانڈر کانفرنس پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔کورکمانڈرز کانفرنس میںکامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز سے حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی بہتر رکھنے پر انٹیلیجینس اداروں اور فورسز کی تعریف بھی کی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاءکو چین کے اپنے انتہائی کامیاب دورے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں یومِ دفاع اور یومِ شہدا پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا گیا کہ ملک میں امن واستحکام ان شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔








