پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی مزار قائد پر حاضری ، پھول چڑھائے

راولپنڈی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لیے دو قومی نظریہ حقیقت بن گیا، قیام پاکستان کے لیے ہم قائد کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید …

راولپنڈی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لیے دو قومی نظریہ حقیقت بن گیا، قیام پاکستان کے لیے ہم قائد کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر پھول چڑھائے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ مشکل دور میں اقلیتیوں سمیت تمام پاکستانی متحد رہے، قائداعظم محمد علی جناح کا ویژن ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا رہے گا، قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن اتحاد، ایمان، تنظیم پر چل کر ملک کو آگے لے جایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں