فیصل آباد۔ 05 دسمبر (اے پی پی)پاک فوج کے نامور سپوت اور 1965ء کی جنگ کے مایہ ناز جانثار میجر شبیر شریف شہید کی 54ویں برسی کل 6دسمبربروزجمعہ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی جبکہ اس موقع پر اعلیٰ فوجی ، سول و انتظامی اور سیاسی حکام شہید کی آخری آرام گاہ پر حاضری ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کریں گے ۔ پا ک …
پاک فوج کے نامور سپوت اور 1965ء کی جنگ کے مایہ ناز جانثار میجر شبیر شریف شہید کی 54ویں برسی کل انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی،

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 05 دسمبر (اے پی پی)پاک فوج کے نامور سپوت اور 1965ء کی جنگ کے مایہ ناز جانثار میجر شبیر شریف شہید کی 54ویں برسی کل 6دسمبربروزجمعہ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی جبکہ اس موقع پر اعلیٰ فوجی ، سول و انتظامی اور سیاسی حکام شہید کی آخری آرام گاہ پر حاضری ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کریں گے ۔ پا ک فوج کے مایہ ناز سپوت میجر شبیر شریف شہید اپریل 1943ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک راجپوت گھرانے سے تھا۔ یہ خاندان کشمیر کی سکونت ترک کر کے گجرات کے قصبہ کنجاہ میں آباد ہوا تھا۔ میجر شبیر شریف کے پڑ دادا میاں محمد بخش ایک صوفی منش آدمی اور دور دور تک اپنے انسان دوست کارناموں کے لیے مشہور تھے۔ ان کے بیٹے میاں غلام حسین اور میاں مہتاب نے اپنے خاندان کی ان روایات کو مرتے دم تک زندہ رکھا۔ میجر شبیر شریف کے والد میجر شریف،میاں مہتاب کے بیٹے تھے۔ میجر محمدشریف نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسلامیہ ہائی سکول کنجاہ ضلع گجرات سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور 1935ء میں سگنل کور میں بطور سگنلر بھرتی ہوگئے۔ان کی ڈیوٹی جیل پور میں لگائی گئی جو انگریزوں کے دور حکومت میں بھارت ملٹری ٹریننگ سنٹرز میں سے بہت بڑا سنٹر مانا جاتا تھا۔میجر محمد شریف نے یہاں رہ کر بہت سے آرمی کورسز میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد کچنر کالج نوکانگ سے منسلک ہوگئے اور فوج کا اعلیٰ یعنی سپیشل کورس کیا۔ اپنی محنت کے بل بوتے پر وہ ایک سنگنلر سے ترقی کرتے ہوئے میجر کے عہدے تک پہنچے اور 6جون 1965ء کو بحیثیت میجر ہی ریٹائرہوئے مگر 2ماہ بعد ہی 6ستمبر 1965ء کو جب مسلح جارحیت کے مرتکب ہوتے ہوئے بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ایمرجنسی رولز کے تحت میجر محمد شریف کی خدمت دوبارہ حاصل کی گئیں۔اگلے کئی برس تک میجر شبیر شریف فوج کے مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔








