پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی کوہستان کے علاقہ سوپت وادی کے قریب سرتو لوہی جل کوٹ دیہہ میں امدادی کارروائی’برف میں پھنسے 7 افراد کو بچا لیا’ آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 27 جنوری (اے پی پی)پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے کوہستان کے علاقہ سوپت وادی کے قریب سرتو لوہی جل کوٹ دیہہ میں امدادی کارروائی کرتے ہوئے برف میں پھنسے 7 افراد کو بچا لیا ہے۔ شدید برف باری کے باعث یہ افراد گزشتہ 72 گھنٹوں سے پھنسے ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان …

راولپنڈی ۔ 27 جنوری (اے پی پی)پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے کوہستان کے علاقہ سوپت وادی کے قریب سرتو لوہی جل کوٹ دیہہ میں امدادی کارروائی کرتے ہوئے برف میں پھنسے 7 افراد کو بچا لیا ہے۔ شدید برف باری کے باعث یہ افراد گزشتہ 72 گھنٹوں سے پھنسے ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق پٹن سے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔