پاک فوج ہمارا فخر ،اللہ تعالی پاک فوج کے سربراہ،پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو کامیابیوں سے ہمکنار کرے،وفاقی وزیرسید مصطفیٰ کمال

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے ،اللہ تعالی پاک فوج کے سربراہ،پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو کامیابیوں سے ہمکنار کرے،اللہ پاک فوج کو پاکستان کے نام اور پرچم کو ہمیشہ بلند رکھنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے ۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے …

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے ،اللہ تعالی پاک فوج کے سربراہ،پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو کامیابیوں سے ہمکنار کرے،اللہ پاک فوج کو پاکستان کے نام اور پرچم کو ہمیشہ بلند رکھنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے ۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج نے چند ماہ پہلے دشمن کو شکست دی اور اور اس کے غرور کو پاش پاش کیا ہے ،مسلح افواج نے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر اجاگر کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ایک طاقت رکھنے والے دشمن کو شکست دی اور اس کے غرور کو توڑ کر ملک کا نام روشن کیا ،پوری قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت اور قائم دائم رکھے ،اللہ پاک فوج کو ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی ہمت،حوصلہ اور توفیق دے ۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پوری قوم کو امن کے دنوں میں بھی اپنی فوج کے شانہ بشانہ ملکر حالات اچھے رکھنے کی صلاحیت اور موقع دے۔

مزید خبریں